مناسب قیمت پر پانچ اعلیٰ موبائل

 تیزی سے بڑھتی ہوئی موبائیل کی دنیا میں ایک اچھا موبائل تلاش کرنا سونے  میں سے ہیرا تلاش کرنے کے مترادف ہے ۔ اتنے برینڈز اتنے موڈلز طرح طرح کے فنکشنز کے ساتھ ۔ آج موبائل ہر بندے کی ضرورت بن چکا ہے ۔ پانی کے بغیر شاید زندگی گزارلی جائے پر موبائل کے بغیر نا ممکن  ۔   ۔۔! ذاتی  کام ، گھر کے کام سے لے کر بزنس تک  کے مسائل کے حل  یہ مہیا کرتا ہے ۔  تو آئے اس موبائل کی دنیا سے چند ہیرے ہم آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں جن کی قیمت بھی مناسب ہے  اور ہر لحاظ سے اعلیٰ پائے کے موبائل سے مقابلے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔

  1. رئیل می سی -25 :(Real Me C-25)
  2. 6.5 انچ IPS LCD ڈسپلے
  3. میڈیا ٹیک ہیلیو جی 70 پروسیسر
  4.     6000mAh بیٹری جو 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ ہے۔
  5. تین ڪیمرہ سیٹ اپ (13MP + 2MP + 2MP)
  6. Android 10 پر مبنی ریلم یو آئی 2.0

قیمت :  27000 روپے

اس موبائل کی خاص بات اس کی بڑی بیٹری ہے ۔ ایک مسئلہ عموماً لوگوں کو پیش آتا ہے کہ ذرا دیر موبائیل ڈیٹا پر چلایا تو موبائل پانی کی طرح بیٹری پینے لگتا ہے ۔ مگر یہاں کہانی کچھ اور ہے رئیل می سی -25  6000 MAH بیٹری پر مشیمل ہے جو کہ اچھی خاصی بیٹر مانی جاتی ہے ۔ دوسری چیز اس کی ملٹی ٹاسکنگ بڑی کمال کی ہے وہ لوگ جو کئی بڑی ایپس ساتھ چلاتے ہیں ، تو ان کے لیے ایک خوشخبری کہ یہ موبائل ذرا بھی hang  نہیں ہونا ۔   تین کیمرے کے ساتھ ایک بہترین تصویر لینے والا موبائل ۔ رئیل می کے کیمرے عموماً کافی بہتر ہی ہوا کرتے ہیں ۔ اسی بہتری کو اس میں برقرار رکھنے کو شش کی گئی ہے ۔

  • انفینیکس ہاٹ 10 :(Infinix Hot 10)
  • 6.78 انچ IPS LCD ڈسپلے
  • میڈیا ٹیک ہیلیو جی 70 پروسیسر
  • 5200mAh بیٹری جو 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ ہے۔
  • چار کیمرہ سیٹ اپ (16MP + 2MP + 2MP + AI لینس)
  • Android 10 پر مبنی ایکس او ایس 7.0

قیمت :  22000 روپے

گیمنگ اور فلموں کے شائقین کی توجہ  کا مرکز یہ موبائل بڑی سکرین کے ساتھ ایک بہترین ڈیوائش مانی جاتی ہے ۔ 6.78 انچ کی بڑی سکرین گیمرز کو اچھا تجربہ مہیا کرتی ہے ۔ دوسری اس کی 5200 MAh  بیٹری  ، کمال کی بیٹری جس میں لمبے وقت کے لیے گیمنگ اور فلمیں باآسانی  دیکھی جا سکتی ہیں ۔ کیمرے کی بات کریں تو ایک  اپنی رینج کے مطابق ایک مناسب کیمرہ مانا جاتا  ہے ۔

  • شیؤ می 9-سی (Xiaomi Redmi 9C) :
  • 6.53 انچ IPS LCD ڈسپلے
  • میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 پروسیسر
  • 5000mAh بیٹری
  • تین کیمرہ سیٹ اپ (13MP + 2MP + 2MP)
  • Android 10 پر مبنی ایم آئی یو آئی 12

قیمت :  23000 روپے

مناسب بجٹ میں ایک اور شاہکار شیؤمی ریڈمی 9 سی  اپنی نوعیت کا ایک مختلف موبائل ۔ عام استعمال کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے ۔ جس میں آپ اپنے کاروبار اور دیگر مختلف کام باآسانی انجام دے سکتے ہیں ۔ اس بجٹ کے اندر دیگر  موبائل سے کیمرہ قدرے بہتر ہے  جس میں آپ تصویر کشی کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں ۔

  • سیمسونگ گیلیکسی اے 02 ایس(  Samsung Galaxy A02s ):
  • 6.5 انچ PLS IPS ڈسپلے
  • کوالکام اسنیپڈریگن 450 پروسیسر
  • 5000mAh بیٹری
  • تین کیمرہ سیٹ اپ (13MP + 2MP + 2MP)
  • Android 10 پر مبنی ون یو آئی 2.0

قیمت :  22000 روپے

سیمسونگ کی اے سیریز ویسے ہی مارکیٹ میں دھوم مچا چکی ہے ، اپنی کم قیمتی اور کثیر التعداد  فنکشنز کے ذریعے ۔ یہ موبائل ان لوگوں کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا جو دن بھر کے عام کام کرنا چاہتے ہیں ۔ کیونکہ اس کی بیٹری بھی مناسب ہے اور پرفارمنس بھی عام صورت میں بہترین کام کرتی ہے ۔ طلبہ اور گھر کی خواتین کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے ۔

  • ویوو وائے -12 ایس( Vivo Y12s):
  • 6.51 انچ IPS LCD ڈسپلے
  • میڈیا ٹیک ہیلیو پی 35 پروسیسر
  • 5000mAh بیٹری
  • ڈیول کیمرہ سیٹ اپ (13MP + 2MP)
  • Android 10 پر مبنی فن ٹچ او ایس 11

قیمت :  23000 روپے

Vivo  کمپنی اپنے موبائل کے ڈیزائنز پر بڑا کام کر رہی ہے ۔ خوبصورت ڈیزائن کا یہ موبائل  جو کہ پرفارمینس کے لحاظ سے بھی عمدہ اور  قیمت کی رعایت کوبھی مد نظر رکھتے ہوئے ایک بہتر انتخاب  ہے ۔  5000 Mah  بیٹری  پر مشتمل یہ موبائل کافی  اچھی کارکردگی مہیا کرتا ہے ۔ ملٹی ٹاسکنگ کی بات کریں تو کئیں چیزیں ایک وقت پر چلانے میں بھی کوئی جھجک نہیں  کیونکہ اس کا پروفیسر کافی طاقت ور ہے ۔ UI کی بات کریں تو  وہ بھی آسان ہے ایک اوسط درجہ کا  تعلیم یافتہ بندہ بھی بڑے مزے سے اسے استعمال کر سکتا ہے ۔ پاکستان کی مارکیٹ بجٹ موبائلوں سے بھری پڑی ہے مگر ان میں جو سب سے بہترین ہیں وہ راقم نے آپ کے سامنے پیش کردیے ہیں ۔ جس طرح بھی دیکھا جائے بیٹری کے لحاظ سے ، پرفارمینس کے لحاظ سے یا کیمرے کے لحاظ سے  ہر لحاظ سے یہ موبائلز ایک اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں  ۔

Leave a Comment