پاکستان کے متعلق دلچسب معلومات

قدرت کی کرم نوازی ہے کہ ہمیں مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صورت میں وطن عزیز عطا کیا ، جس کا ہر گوشہ قدرت کا حسین شاہکار ہے۔ جھلملاتی ندیاں ، گہرے دریا، فلک بوس پہاڑ، وسیع صحرا ، میدانی علاقے، سر سبز و شاداب وادیاں ، صحت افزا پہاڑی مقامات ، زرخیز زمینیں ، قدرتی معدنیات ، بلند و بالا چوٹیاں  ، دلفریب فطری مناظر اور جانے کیا کیا ، الغرض قدرت نے پاکستان کو ان گنت عطائیں بخش دی ہیں جو اس ارض پاک کا خاصا ہے۔

پاکستان کے تمام حصوں میں قدرت کے حسن کے جلوے بکھرے ہوئے ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں اور خصوصا سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا کے نقشہ پر پاکستان ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔  پاکستان ایشیا کا نہایت خوبصورت ملک ہے ، اس کی سرزمین ہر اس خوبی سے مالا مال ہے جو دوسروں کو اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہےاور اسے دنیا کا بہترین ملک بناتی ہے۔ پاکستان کے بارے میں ان اہم معلومات سے لوگ بے خبر ہیں جو اس ملک کی اہمیت کی بنیادی وجہ ہیں۔  پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے ملک عزیز کے متعلق بنیادی معلومات ہونا ضروری ہے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو قائم ہوا۔ اس سے قبل 3 جون 1947 کو پاکستان کے قیام کا اعلان ہو چکا تھا۔ چوہدری رحمت علی نے نام "پاکستان” تجویز کیا تھا۔  اس کے قیام کے  کچھ وقت بعد ہی 30 ستمبر کو پاکستان اقوام متحدہ کا رکن بھی بن گیا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ پاکستان کا جھنڈا قائداعظم نے ڈیزائن کیا تھا۔ پاکستان کا پہلا سکہ 3 جون 1948 کو جاری کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 1948 میں ہی پاکستان کا پہلا ڈاک بھی جاری ہوا۔  وقت گزرتا رہا اور پاکستان بھی پھلتا پھولتا رہا۔ آنے والے کئی سال پاکستان کو اپنے قدم جمانے میں لگ گئے۔ 1960 میں اسلام آباد کو دارلحکومت قرار دیا گیا۔ اور اس کے چار سال بعد 1964 میں پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر کو قائم ہوا۔  پاکستان اپنے قیام کے کئی سال بعد 1998 میں ایٹمی طاقت بنا اور دنیا کے سامنے ایک طاقتور مسلم ملک کے طور پر نمودار ہوا۔پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی اعتبار سے دنیا میں 26ویں نمبر پر ہے اور اسٹاک ایکسچینج کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

یورپی بزنس ایڈمنسٹریشن انسیٹیوٹ کے زیرنگرانی ہونے والے سروے کے مطابق دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں، 125 ممالک کی فہرست میں پاکستان  چوتھے نمبر پر ہے۔اورانجینیرز اور سائنسدانوں کی تعداد کے حوالے سے ساتویں نمبر پر رہا۔فوجی اعتبار سے دیکھا جائے تو بین الاقوامی سطح پر پاکستان ساتواں بڑا ملک ہے جس کی فوجی طاقت 7 لاکھ سے زائد ہے اور یہ اقوام متحدہ کے سلامتی مشن کے لیے سب سے بڑی فوج فراہم کرتا ہے۔

پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں چار موسم پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کئی ایسی معدنیات اور ذخائر پائے جاتے ہیں جو کہیں اور نہیں ملتے۔ مثال کے طور پر ضلع جہلم مں دنیا کی دوسری سب سے بڑی نمک کی کان موجود ہے جو تقریبا 20 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ کھیوڑہ کے نام سے یہ دنیا میں مشہور ہے اور یہاں خالص ترین نمک ملتا ہے۔سکندر اعظم نے انہیں حادثاتی طور پر دریافت کیا تھا۔  اس کے علاوہ پاکستان میں چونے کا پتھر سب سے زیادہ پایا جاتا ہے جو سیمنٹ بنانے کے کام آتا ہے۔دنیا کی قیم ترین تہذیب ہڑپہ اور موہنجدوڑو کی تہذیب ہے جو پاکستان میں ہے۔ دنیا کا واحد زرخیز صحرا ” صحرائے تھر پارکر” بھی پاکستان میں واقع ہے۔ پاکستان دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پرہے۔اس کے علاوہ دنیا میں سب سے میٹھے اور لذیذ آم شجاع آباد پاکستان کے مانے جاتے ہیں۔ ہمارے صوبے بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ ساتھ ہی ساتھ بلوچستان کے صحرا میں پائے جانے والا خوبصورت پرندہ "تلور” صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے۔ مارکوپولو بھیڑ بھی صرف پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہے۔ اسی طرح سنگ چور نامی دنیا کا سب سے زہریلا سانپ بھی پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ٹھٹھہ کا قبرستان بھی پاکستان میں واقع ہے۔

ان تمام خصوصیات کے علاوہ پاکستان نے کئی ایسے اعزازات اپنے نام کیے ہیں جو اسے باقی تمام ممالک سے ممتاز کرتے ہیں۔  مثال کے طور پر ، دنیا کا سب سے اعلی نہری نظام صرف پاکستان کا نہری نظام مانا جاتا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل تربیلا جھیل ہے۔ پنکھوں کی سب سے بڑی صنعت پاکستان کے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات میں ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کا اعزاز بھی پاکستان کو حاصل ہے۔ دنیا کے سب سے بلند پہاڑی سلسلہ کی بات کی جائے تو اس میں بھی پاکستان کا نام سر فہرست نظر آتا ہے۔ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ ” ٹینگو ٹاورز” پاکستان میں موجود ہے۔ گلگت کے چار بلند ترین پہاڑوں کا شمار دنیا کے دس بلند ترین پہاڑوں میں ہوتا ہے۔  اس کے علاوہ دنیا کا بلند ترین گلیشیر سسٹم "بیافو گلیشیر” بھی پاکستان میں ہے۔چھانگا مانگا کا جنگل دنیا میں  انسان کا بنایا ہوا سب سے بڑا جنگل ہے جو پاکستان میں واقع ہے۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کے بعد دوسرا نام K2    ہے جوکہ پاکستان میں واقع ہے۔  اس کے علاوہ دنیا کا چوتھا بڑا آبپاشی کا نظام بھی پاکستان میں ہے۔ 2017 میں پاکستان دنیا بھر میں واحد ملک تھا جہاں سب سے زیادہ اے ٹی ایمز پائے جاتے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس کا نام آیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان دنیا کی سب سے اونچی اے ٹی ایم مشین کا حامل بھی ہے۔ یہ ATM  پاک چائنہ سرحد ، خنجراب سے گزر کر سطح سمندر سے 16007 کلومیٹر کی اونچائی سے نصب کیا گیا ہے۔ جو نیشنل بینک آف پاکستان کے زیرسایہ کام کررہا ہے۔

ہمارے لیے یہ بات کافی خوش کن ہے کہ پاکستان کے قومی ترانہ کی دھن کو دنیا کی پہلی تین بہترین دھنوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسی طرح پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کو دنیا کی بہترین میزائل ٹیکنالوجی قرار دیا گیا ہے۔  

یہ ان تما خصوصیات کی ایک چھوٹی سی فہرست ہے جو پاکستان کو باقی ممالک سے منفرد بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ایسی خوبیاں ہیں جن کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔  گویا پاکستان قدرتی مناظر اور قدرتی شاہکاروں سے مالا مال ہے ۔ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم اس مملکت پاک کا حصہ ہیں۔

Leave a Comment