آپ نے اکثر یہ پرانے لوگوں سے سنا ہوگا کہ وہ ایک مخصوص ڈیوائس کتنے سالوں سے استعمال کرتے رہے ۔ ہو سکتا ہے آپ کے والد یا والدہ ، دا دا یا دادی کی کوئی ایسی پرانی وی سی آر ، ریڈیو بھی ہاتھ لگا ہو جو انھوں نے کئیں سدیاں استمال کیا ۔ اور ساتھ ہی اسے جڑے مزے مزے کے قصے بھی ضرور آپ کے گوش گزار ہوئے ہونگے ۔ پہلے زمانے کی بات ہی کچھ اور تھی ۔سیدھے سادھے لوگ ۔۔ نہ زیادہ کی چاہت بس جو ایک بار پیسے جوڑ جوڑ کر خرید لیا ۔ اسی سے کئیں سالوں پیسہ وصولی کرتے رہتے ۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ ایلیتڑونک ڈیوئسز ہوا بھی ایسی ہی کرتی تھیں جو دیر پا ہوتیں ۔
آج کل کے الیکٹرونکس کی بات کریں تو بہت ہی کمزور اور عارضی ہیں ۔ چند مہینہ یا سال چلیں ۔ اور پھر کوئی نیا موڈل مارکیٹ میں چند تبدیلیوں کے ساتھ آجایا کرتا ہے ۔ مارکیٹ کو کچھ اسی طرح کا بنا دیا گیا ہے ۔ اب مارکیٹ مسئلہ حل کرنے کے لیے کم کمانے کی غرض سے زیادہ کام کرتی ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ زیادہ سے زیادہ موڈلز لاتی ہے اور ایک پروڈکٹ پر کام نہیں کرتی ۔ اب اس میں وہ لوگ جو افوڑڈ نہیں کر سکتے کہ وہ بارہا نیا موبائل یا ڈیوائس خریدیں؟ وہ کیا کریں ؟ ساری زندگی پیسے جوڑ ایک موبائل خریدہ اور وہ چند ہی سالوں میں بیٹھ جائے تو چہ معنی دارد؟
موبائل فونز کی دنیا میں بھی ڈیواسز کی ایکسپائری ہوا کرتی ہے دیگر ڈیواسز کی طرح ۔ وہ الگ بات ہے کہ انھوں نے یہ درج کہیں پر بھی نہیں کر رکھا ہوتا ۔ کچھ سال کمپنی اس پر فر ش اپڈیٹس دیتی ہے اور پھر کچھ وقت بعد ان موبائلز کی اپڈیٹس رک جاتی ہیں اور وہ موبائل اآہستہ آہستہ بے کار معلوم ہونے لگتا ہے ۔ یہ کمپنیز کی طرف سے اس بات کا اشارہ ہے کہ بھائی آگے بڑھو اور اپگریڈ کرو ! ۔
اب ایسے میں بندہ کیا کر سکتا ہے ؟ یا تو وہ کوئی نیا موبائل خریدے یا پھر وہ اپنے ہی موبائل کو اپگریڈڈ ورژن میں تبدیل کر لے گویا سیکنڈ ہینڈ موبائل خرید لے ۔ لیکن وہ لوگ جو یہ دونوں کام afford نہیں کرسکتے تو وہ کیا کریں ؟ پرانے موبائل کا اس طرح خیال رکھیں گویا کے اس کی زندگی میں حتی الامکان بڑھوتری ہوتی رہے ۔ حیرانی کی بات نہیں یہ بہر حال ممکن ہے ۔ ہم اپنے موبائل فونز کی میعاد کو بڑھا سکتے ہیں چند چیزوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ۔
سب سے پہلے تو موبائل سے جتنا کچرا ہے اسے ڈلیٹ کریں ۔ وہ ایپس جو آپ استعمال نہیں کرتے ان کا رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں اسے ڈلیٹ کردیں ۔ دوسرا ان ایپس کو بھی جو جانے انجانے میں آجایا کرتی ہیں ان کو بھی ڈلیٹ کر دیں ۔ اسی میں ایک اہم بات یہ ہے کہ جوایپس ہیں ان کے سیٹنگ میں جاکر "کلئیر کیش” کے آپشن میں جاکر اسے ڈلیٹ کر دیں ۔ اس سے موبائل کی پرفورمنز میں اضافہ ہوگا ۔ اور اس کے کندھے بھی کچھ ہلکے ہونگے اور کچھ بھاگنے اور دوڑنے کے قابل ہوگا ۔ اور اس سے موبائل کی بیٹری پر بھی کوئی زور نہیں پڑے گا اور وہ اچھی پرفارمنس بھی دے پائے گی ۔
اس کے علاوہ عوامی وئی فائی کا استعمال کم سے کم کریں ۔ وہ آپ کی سیکوڑٹی کو برباد کر سکتا ہے ۔ وائی فائی کے ذریعہ سے بہت سے وائرس اکثر موبائل میں اپنا گھر کرلیتے ہیں ۔ جس سے موبائل کی رفتار سست ہو جایا کرتی ہے ۔ اسی لیے ساتھ کوئی ویریفائڈ وائی رس کا سافٹ وئیر بھی اپنے موبائل میں رکھیں تاکہ وہ وائرسز سے دور رہے ۔
یہ چند اصول ہیں جن سے موبائل کی لائف کو بڑھا یا جا سکتا ہے اور بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ اس مہنگائی کے دور میں پیسے جوڑ کر موبائل اپڈیٹ کرنا مشکل سے مشکل تر ہے کیوں نہ ہم اس کا خیال رکھیں جیسے ہم اپنی محبوبہ کا رکھتے ہیں ، تو شاید وہ دیر پا چل جائے ۔